این اے 43 کے 6 پولنگ سٹیشنوں پر 19 فروری کو ری پولنگ ہو گی

جمعرات 15 فروری 2024 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2024ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 43 ٹانک وڈیرہ اسماعیل خان کے 6 پولنگ سٹیشنوں پر 19 فروری کو ری پولنگ کیلئے صبح 8 سے شام 5 بجے تک کا وقت مقرر کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 43 ٹانک وڈیرہ اسماعیل خان کے 6 پولنگ سٹیشنوں پر جہاں ری پولنگ 17 فروری 2024 کو ہوئی تھی اب الیکشن کمیشن کے حکم کے مطابق ان پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ 19 فروری 2024 کو ہو گی۔ پولنگ کا وقت صبح 8 سے شام 5 بجے مقرر کیا گیا ہے۔