جیکب آباد،مسلم لیگ (ن) کے رہنما میر سلیم کھوسہ کی جیت علاقے کے عوام کی جیت ہے،اہلیان مراد علی

اتوار 18 فروری 2024 15:20

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2024ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما میر سلیم کھوسہ کی جیت علاقے کے عوام کی جیت ہے،وہ علاقے کے واحد عوام دوست لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ اہلیان صحبت پور کے ہر دکھ ودرد میں ساتھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صحبت پور کے گوٹھ مراد علی کے سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر قربان علی کھوسہ، احمد نواز کھوسہ،شاہنواز خان کھوسہ، ذوالفقار علی کھوسہ،قیصر خان کھوسہ اور عبدالرحمن کھوسہ نے "اے پی پی" سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ گوٹھ مراد علی کے عوام کی جرات کو سلام ہے کہ انہوں نے میر سلیم کھوسہ کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے جتوایا۔عبد الرحمن کھوسہ نے کہا کہ یہ گوٹھ مراد علی کے باشندوں کی محبت کا نتیجہ ہے کہ انہوں نے میر غلام محمد خان کھوسہ کے کہنے پر لبیک کیا اور ان سے محبت کرتے ہوئے میر سلیم کھوسہ کو اپنا ووٹ دے کر حق وسچ کا ساتھ دیا اور جھوٹے پروپیگنڈا کرنے والوں کو دیوار سے لگا دیا۔