سینیٹر فیصل جاوید کو عدالت سے ضمانت مل گئی

پیر 19 فروری 2024 17:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2024ء) پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے سینیٹر فیصل جاوید کی راہداری ضمانت کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے سینیٹر فیصل جاوید کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی اور فیصل جاوید کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی ۔