پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈپور کی راہداری ضمانت درخواست منظور کرلی

پیر 19 فروری 2024 22:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2024ء) پشاور ہائیکورٹ میں علی امین گنڈپور کی رہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے علی آمین گنڈاپور کی راہداری ضمانت درخواست منظور کرلی۔پیرکوپشاور ہائیکورٹ میں علی امین گنڈپور کی رہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے کی ۔ سماعت کے دوران علی امین کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا اسلام آباد میں درخواست گزار کے خلاف ایف آئی آر درج ہے جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ تو کافی پرانی ایف آئی آر ہے ۔ علی امین کے وکیل نے کہا کہ ہمیں اس کا پتہ نہیں ہے کہ یہ ایف آئی آر بھی درج ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا دیگر ایف آئی آرز میں یہ ضمانت پر ہیں جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ جی 26 مقدمات میں ضمانت پر ہیں عدالت نے علی آمین گنڈاپور کی راہداری ضمانت ایک لاکھ ضمانتی مچلکوں پر درخواست منظور کرلی۔