جی ڈی اے والے اپنی زبان سنبھالیں ورنہ انہیں اسی زبان میں جواب دینے کا حق رکھتے ہیں ،شازیہ مری

جی ڈی اے انتخابات میں نمودار ہوتی ہے اور ہر مرتبہ انتخابات میں بری شکست سے دوچار بھی ہوتی ہے، بیان

منگل 20 فروری 2024 22:58

جی ڈی اے والے اپنی زبان سنبھالیں ورنہ انہیں اسی زبان میں جواب دینے کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2024ء) سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ جی ڈی اے والے اپنی زبان سنبھالیں ورنہ انہیں اسی زبان میں جواب دینے کا حق رکھتے ہیں ، جی ڈی اے انتخابات میں نمودار ہوتی ہے اور ہر مرتبہ انتخابات میں بری شکست سے دوچار بھی ہوتی ہے،۔ انہوںنے کہاکہ 8 فروری کے انتخابات میں سندھ کے عوام نے پیپلزپارٹی کے مخالفین کو دھول چٹائی ہے ۔

شازیہ مری نے کہاکہ غنڈہ گردی اور مختلف ہتکنڈوں کے باوجود، عوام نے اپنا فیصلہ پی پی پی کے امیدواروں کے حق میں دیا۔انہوںنے کہاکہ راشد سومرو اپنے لیڈر مولانا فضل الرحمن سے پوچھیں کہ خیبر پختونخوا کتنی رقم میں بیچا ۔ انہوںنے کہاکہ خیرپور کی عوام نے صدر الدین شاہ راشدی کو ایک بار پھر شکست دی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ صدرالدین شاہ صاحب اپنی تقریر میں کس سے مدد مانگ رہے ہیں ،اس ملک کے وارث عوام ہیں ، یہ بات جی ڈی اے کو سمجھنی ہوگی۔

شازیہ مری نے کہاکہ ساری عمر سہولت کاری سے سیٹیں حاصل کرنے والوں کو اپنی عادتیں بدلنی ہونگی۔ انہوںنے کہاکہ پیر پگارہ کے مریدوں نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا ان کے شکرگزار ہیں۔ شازیہ مری نے کہاکہ گزشتہ دس برسوں میں سانگھڑ میں تاریخی کام ہوئے ہیں جس سے عوام کو فائدہ ہوا، سانگھڑ گزشتہ پچاس برسوں سے فنکشنل لیگ کے قبضے میں تھا۔ شازیہ مری نگے کہاکہ فنکشنل لیگ نے سانگھڑ کو تباہ کیا اور پیپلز پارٹی نے سانگھڑ کو سنوارا ہے۔

انہوںنے کہاکہ لگتا ہے جی ڈی اے کو اپنی بدترین ہار کا اثر سیدھا دماغ پر ہوا ہے، صفدر عباسی کیلئے یہ ہی سزا کافی ہے کہ اب ارباب رحیم ان کے لیڈر ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جیئے بھٹو کا نعرہ مخالفین کے دل میں تیر کی طرح چبھ رہا ہے ۔شازیہ مری نے کہاکہ ہم شکست خوردہ سیاسی مینڈکوں کے رونے دھونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔