پی ایس ایل 9، ملتان سلطانز کی مسلسل دوسری فتح
ریزا ہینڈرکس کی ایک اور نصف سنچری، اسلام آباد یونائیٹڈ ہدف کا دفاع نہ کر سکی
ذیشان مہتاب منگل 20 فروری 2024 23:04
(جاری ہے)
سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی اور محمد علی نے 3، 3 وکٹیں لیں۔
اسامہ میر نے دو جبکہ ڈیوڈ ویلی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ملتان سلطانز نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کیا ۔ ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان 43، ڈیوڈ میلان صفر ، ریزہ ہینڈرکس 58، خوشدل شاہ 3 اور یاسر خان 8 سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔ افتخار احمد 18 سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے نسیم شاہ 2 جبکہ شاداب خان، عماد وسیم اور تیمل ملز ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اسلام یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کررہے ہیں۔ ملتان سلطانز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاہ نواز دھانی کی جگہ اولی سٹون کو شامل کیا گیا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے، حیدر علی کی جگہ جارڈن کاکس کو شامل کیا گیا ہے۔ دونوں ٹیمیں رواں ٹورنامنٹ میں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں دونوں کو فتح حاصل ہوئی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو شکست دی تھی جبکہ ملتان سلطانز نے اپنے پہلے میچ میں کراچی کنگز کیخلاف فتح حاصل کی تھی۔ دونوں ٹیمیں آج کا میچ جیت کر جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے پُر امید ہیں۔ ملتان سلطانز الیون میں محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، ڈیوڈ ملان، رضا ہینڈرکس، یاسر خان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ویلی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد علی، اولی اسٹون شامل ہیں جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ الیون ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، جورڈن کاکس، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، عبید شاہ، تیمل ملز پر مشتمل ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
سابق پاکستانی کرکٹر سجاد اکبر 63 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
-
انگلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ 11 سامنے آگئی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل دنیائے کرکٹ کا بڑا اپ سیٹ
-
پاکستانی کوہ پیما سربازعلی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلی
-
اے ٹی ایف ، پاکستان ٹینس ٹیم کی مسلسل دوسری فتح، میزبان نیپال کو بآسانی 0-3 سے ہرا دیا
-
پاکستان کی نیشنل فٹ بال ٹیم میں سرگودھا یونیورسٹی کے ہونہار کھلاڑی طالب علم کو منتخب کر لیا گیا
-
مختصر ونڈو کے باعث چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا فارمیٹ ون ڈے سے ٹی ٹونٹی میں بدلے جانے کا امکان
-
آسٹریلیا کے ٹونی ہیمنگ چیف پچ کیوریٹر کے لیے فیورٹ
-
اعظم خان کی جانب سے پسینہ صاف کرنے کیلئے ڈالرز کا استعمال
-
آسٹریلیا نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا،اسمتھ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام
-
انگلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ( کل) کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.