صوابی، اے این پی عظیم یوسفزئی گرفتار، عدالت نے ضمانت منظور کرلی

بدھ 21 فروری 2024 20:00

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2024ء) صوابی پولیس نے مبینہ دھاندلی زدہ انتخابات کیخلاف اے این پی خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام صوابی چوک میں ہونیوالے مظاہرے میں نعرے لگانے پر سابق صوبائی سیکرٹری جنرل پختون ایس ایف عظیم یوسفزئی کے گھر واقع موضع ڈاگئی پر چھاپہ مار کر پانچ مختلف دفعات کے تحت گرفتار کر لیا یہ گرفتاری بدھ کو عمل میں لائی گئی تاہم اے این پی کے کارکن عظیم خان کی ضمانت منظور ہو گئی اے این پی کے کارکن عظیم خان کو سینئر سول جج بدرمنیر خان کی عدالت میں پیش کردیا۔

(جاری ہے)

سینئر سول جج نے اے این پی کے مقامی کارکن کی ضمانت منظور کرلی عدالت نے 90ہزار مچلکے جمع کرنے کا حکم دیا ۔ احتجاجی مظاہرے سے اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان ۔ مرکزی رہنما امیر حیدر خان ہوتی اور سیکرٹری جنرل سردار حسین بابک نے بھی خطاب کیا تھا اور اس میں کارکنوں نے نعرے لگائے تھے۔