مسلح افراد کی دکان پر لوٹ مار ،نقدی لوٹ کر باآسانی فرار

جمعرات 22 فروری 2024 22:32

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2024ء) تھانہ سی سیکشن کی حدود سے ناامعلوم مسلح افراد کی ویڈیو گیمز کی دکان پر لوٹ مار ،نقدی لوٹ کر باآسانی فرار تفصیلات کے مطابق تھانہ سی سیکشن سکھر پر بنام صفدر علی ولد محمد رفیق مغل سکنہ فریکل کالونی نزد سول اسپتال سکھر نے اطلاع دی کہ میری ویڈیو گیم کی فریکل کالونی سکھر میں دکان ہے کچھ دیر پہلے دو موٹرسائیکلوں پر چار نامعلوم مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر مجھ سے 27200 روپے نقد رقم چھین کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے رپورٹ درج کر کے نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔#