سید علی حیدر گیلانی پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈرمقرر، پی پی پی ارکان کی مبارکباد

جمعرات 22 فروری 2024 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2024ء) سید علی حیدر گیلانی کو پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا گیا۔پی پی پی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے پی پی 213سے منتخب سید علی حیدر گیلانی کو نامزد کیاہے،سید علی حیدر گیلانی سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے ہیں۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے منتخب ارکان پنجاب اسمبلی واصف مظہر راں،اقبال سراج،میاں کامران عبداللہ مرال،سید عامر علی شاہ،سردار غضنفر لنگاہ،قاضی احمد سعید، حبیب خان گوپانگ،رئیس نبیل احمد،علمدار قریشی ،انعام باری اور مخصوص نشستوں پر منتخب خواتین شازیہ عابد نیلم جبار اور نرگس فیض ملک نے علی حیدر گیلانی کو پارلیمانی لیڈر نامزد ہونے پر مبارکباد دی ہے۔