علی حیدر گیلانی پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر مقرر

جمعہ 23 فروری 2024 12:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2024ء) سید علی حیدر گیلانی کو پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے سید علی حیدر گیلانی کو نامزد کیا ہے۔علی حیدر گیلانی پی پی 213 ملتان سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے ہیں۔