وفاقی دارالحکومت ،الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جمعہ 23 فروری 2024 12:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2024ء) الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعہ کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 46 سے انجم عقیل خان ،این اے 47 سے طارق فضل چوہدری اور این اے 48سے خرم شہزاد نواز کی کامیابی کا 11فروری کو جاری کیا گیا نوٹیفکیشن جو کورٹ کے فیصلے کے بعد معطل کیا گیا تھا اسے بحال کر دیا گیا ہے ۔