سید علی حیدر گیلانی پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر مقرر

جمعہ 23 فروری 2024 22:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے سید علی حیدر گیلانی کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا ۔ علی حیدر گیلانی پی پی 213ملتان سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ۔

(جاری ہے)

سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی پہلے پنجاب حکومت میں وزیر بھی رہ چکے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے علی حیدر گیلانی کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کا لیڈر مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔