الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

جمعہ 23 فروری 2024 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2024ء) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم لیگ ن شہلا بانو اور صوبیہ شاہد،جمیعت علماء اسلام پاکستان کی ریحانہ اسماعیل،عاصمہ عالم اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی نیلوفر بابر کامیاب قرار پائیں۔