نومئی کے واقعات :عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت درخواست پر سماعت یکم مارچ تک ملتوی

ہفتہ 24 فروری 2024 20:27

نومئی کے واقعات :عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت درخواست پر سماعت یکم مارچ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2024ء) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نو مئی کے واقعات میں پولیس تھانہ شاد مان کو نذرِ آتش اورجلاؤ گھیراؤ کے الزام میں درج مقدمے نئی نامزد ملزمہ تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کی ضمانت درخواست پر مقدمہ کا ریکارڈ پیش کرنے پر مزید سماعت یکم مارچ تک ملتوی کردی عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرلیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔ ہفتہ کے روز سماعت پر عدالتی حکم پر پراسیکیوشن کے وکیل نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کیا جس میں بتایا گیا کہ سابق ایم این اے عالیہ حمزہ تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں ملوث پائی گئی ہے ملزمہ بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے مین ملوث ہے،عدالت نے مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلاء کو درخواست ضمانت پر بحث کے لئے طلب کرلیا عالیہ حمزہ نے جیل سے ضمانت کی ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمہ نو ماہ سے جیل میں ہے،نو ماہ بعد تھانہ شادمان جلانے کے کیس میں ملوث کر دیا دیگر مقدمات میں ضمانت کے بعد اس نئے مقدمہ میں ڈال دیا استدعا ہے کہ عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔ واضح رہے کہ عالیہ حمزہ اور دیگر شریک ملزمان کیخلاف تھانہ شادمان کے مقدمہ نمبر 768/23 درج ہے۔