ارجنٹ فیس ادا کر نے کے با وجود بھی انہیں پا سپورٹ جا ری نہیں کئے گئے

ہفتہ 24 فروری 2024 22:24

ارجنٹ فیس ادا کر نے کے با وجود بھی انہیں پا سپورٹ جا ری نہیں کئے گئے
اسلام آباد /کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2024ء) وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی کی ہدا یت پر وفاقی محتسب کی معا ئنہ ٹیموں نے گز شتہ روز(جمعہ)اسلام آباد، لا ہور، کرا چی، کو ئٹہ، پشا ور، فیصل آ باد، ملتان اور ایبٹ آ باد میں پا سپورٹ دفا تر کے دورے کر کے وہاں پا سپورٹ کے حصول کے لئے آ ئے ہو ئے افراد کی شکا یات سنیں اور ان کے ازالہ کے لئے مو قع پر ہی پا سپورٹ انتظا میہ کو ہدا یات جا ری کیں پا سپورٹ دفا تر میں ہزاروں کی تعداد میں کسٹمرز نے معا ئنہ ٹیموں کو بتا یا کہ وہ تین تین چار چار ما ہ سے پا سپورٹ کے حصول کے لئے پا سپورٹ دفا تر کے چکر لگا رہے ہیں بعض بیرون ملک سفر کر نے والے مسا فروں نے بتا یا کہ ان کے ویزوں کی مدت بھی ختم ہو گئی ہے اور ارجنٹ فیس ادا کر نے کے با وجود بھی انہیں پا سپورٹ جا ری نہیں کئے گئے وفاقی محتسب کی معا ئنہ ٹیموں نے پاسپورٹ انتظا میہ کے ساتھ اجلا س کر کے انہیں لا کھوں کے بیک لا ک ختم کر نے کی ہدا یات دیں معا ئنہ ٹیمیں پیر تک اپنی تفصیلی رپورٹیں وفاقی محتسب کو پیش کر یں گی۔

(جاری ہے)

وفاقی محتسب نے پا سپورٹ انتظا میہ کو ہدا یت کی ہے کہ وہ تعطیل کے ایام(ہفتہ اوراتوار)میں بھی دفتر آ کر بیک لا ک ختم کر یں اور ایک ہفتے کے اندر وفاقی محتسب کو رپورٹ پیش کر یں۔

متعلقہ عنوان :