آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ پہلی دفعہ امریکہ ہوگا

ہفتہ 24 فروری 2024 22:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2024ء) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ پہلی دفعہ امریکہ میں ہونے جا رہا ہے۔ اس حوالے سے امریکہ میں جون کے T20 کرکٹ ورلڈ کپ گیمز کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ابتدائی ٹکٹوں کی فروخت سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں کرکٹ کے شائقین میں اس کھیل کی بہت زیادہ مانگ ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق روایتی کرکٹ حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان نیویارک میں ہونے والے میچ کو ٹکٹوں کے لیے عوامی رائے شماری میں 200 گنا زیادہ سبسکرائب کیا گیا۔

(جاری ہے)

اگرچہ منتظمین کو امید ہے کہ وہ کچھ امریکیوں کوکرکٹ کی گیم میں "تبدیل" کر سکتے ہیں اور وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ تارکین وطن کی آبادی میں پہلے سے ہی کرکٹ میں بہت زیادہ دلچسپی ہے اور ان کی توجہ ان شائقین کی خدمت پر مرکوز ہے۔ امریکی کبھی بھی کرکٹ کے سحر میں مبتلا نہیں ہوئے اور اپنے بچوں کو بلے اور گیند کے ایکشن کے لیے بیس بال کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن اس کھیل ( کرکٹ ) کو چار سال کے عرصے میں لاس اینجلس اولمپکس سمیت T20 فارمیٹ کے ساتھ ملک میں ایک بے مثال پذیرائی ملی ہے۔