پ*وفاقی حکومت بننے سے پہلے اسکی مدت سے متعلق منظور وسان کی پیشگوئی

اتوار 25 فروری 2024 20:40

) کراچی(آن لائن) اپنے خوابوں اور پیش گوئیوں کے حوالے سے مشہور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے حکومت بننے سے قبل ہی اس کی مدت سے متعلق پیش گوئی کر دی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت دو سال تک چلے گی، آگے چل کر مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔منظور وسان نے کہا ہے کہ کچھ لوگ مسائل کھڑے کرنے کی کوشش کریں گے مگر ناکام ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا دو سال تک کوئی مستقبل نظر نہیں آ رہا۔منظور وسان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے غلطی پر غلطی کروائی جائے گی۔