دیر لو ئر ، خزانہ بائی پاس پر مسافر بس گہری کھائی میں جا گری ، خواتین، بچوں سمیت 40 افراد زخمی

پیر 26 فروری 2024 13:20

دیر لو ئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2024ء) دیر لو ئر کے علاقے خزانہ بائی پاس پر مسافر بس گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں خواتین، بچوں سمیت 40 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ریسکیو 1122 ٹیموں نے بروقت امدادی کاروائیاں کر کے گاڑی میں پھنسے 40 افراد کو نکال کر ایمبولینسز میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تیمرگرہ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ۔

آپریشن میں ریسکیو 1122 کی 6 ایمبولینسز ، ڈیزاسٹر ،ریکوری ، فائر وہیکل اور 35 اہلکاروں نے حصہ لیا۔ ڈاکٹروں کی ہدایات پر شدید زخمیوں کو ریسکیو 1122 ایمبولینسز میں پشاور منتقل کر دیا گیا ۔زخمیوں میں اکرام اللہ ولد محمد عبید جان ساکن ماموند ،بلال ولد فضل معبود ساکن کوثر بانڈہ باجوڑ ، ارشاد خان ولد محمد عظیم ساکن ماموند ،ضیاء الرحمن ولد عبدالرحمن ساکن کامبٹ ثمرباغ، امجد ولد پائندہ محمود ساکن باجوڑ ،حیات اللہ ولد اسحاق ساکن باجوڑ ،خیرو جان ولد بخت ما جان ساکن باجوڑ ، مامور خان ولد نامعلوم ساکن باجوڑ ،حریف اللہ ولد حبیب اللہ باجوڑ ،سید رحمان ولد تور جان ساکن باجوڑ ،عائشہ دختر فقیر ساکن باجوڑ ،لعل مینہ زوجہ فقیر ساکن باجوڑ ،محمد زمان ولد میر زمان خان ساکن باجوڑ ،حبیب اللہ ولد فقیر ساکن باجوڑ ،شاھد ولد حاجی نظیر ساکن باجوڑ، ابو حریرہ ولد شاھد ساکن باجوڑ ،عثمان ولد نظیر ساکن باجوڑ ،احمد خان ولد سرور خان باجوڑ ،صفیان ولد شاہ فیصل،مدیان ولد شاہ فیصل ساکن باجوڑ ، شاہ فیصل ولد فرمان اللہ ساکن باجوڑ،زرخینہ زوجہ شاہ فیصل ساکن باجوڑ ، واحدہ زوجہ نظیر خان ساکن باجوڑ ،صائمہ زوجہ ضیاء الرحمن باجوڑ ، سید ولی ولد سبز علی ساکن باجوڑ ،امیر نواز ولد محمد حیاس ساکن باجوڑ ،اسحاق ولد جمعہ خان ساکن باجوڑ ،رحمان الدین ولد اسلام گل ساکن گل ڈھیری باجوڑ29:- عثمان ولد دلاور ساکن باجوڑ،یوسف ولد محمد کبیر ساکن عنایت کلے باجوڑ ،حجرہ زوجہ عثمان ساکن باجوڑ ، متہیہ بی بی دختر احمد خان ساکن باجوڑ ، صلاح الدین ولد سادہ گل باجوڑ ،سجاد ولد خان بادشاہ ساکن باجوڑ ،عمر فاروق ولد ناصر خان ساکن باجوڑ اور ڈرائیور عطاء اللہ ولد اصغر خان ساکن باجوڑ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ بس کراچی سے باجوڑ جارہی تھی کہ خزانہ با ئی پاس کے قریب کھائی میں گر گئی ہے ۔