ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا آغاز 28 فروری کو ہوگا

پیر 26 فروری 2024 17:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2024ء) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ اور سیرت سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام 7 ویں 2 روزہ بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس بعنوان '' غیرمسلموں کا مطالعہ سیرت مسائل و اثرات'' کاانعقاد 28 اور29فروری کو ہوگا ۔ پریذیڈنٹ سیرت سٹڈی سنٹر خواجہ مسعود اختر مہمان اعزاز ہوں گے۔

(جاری ہے)

ادارہ عربی وعلوم اسلامیہ و ہیڈ سیرت چئیر ڈاکٹر سیدہ سعدیہ نے کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے بتایا کہ کانفرنس میں بین الاقوامی سکالرز بشمول الجزائر،اردن ،سعودی عرب،لبنان،عراق، شام فلسطین مصر ، اور یوکے سے اپنی تحقیقات پیش کریں گے جبکہ پاکستان کے اعلی ٰ تعلیمی و تحقیقی اداروں اور یونیورسٹیز سے وابستہ اہل علم ، محققین و دانشور خواتین و حضرات اپنے بھی اپنے تحقیقی مقالات پیش کرنے کے لئے شہر اقبال آئیں گے۔

کانفرنس کا افتتاحی سیشن 28 فروری کو منعم الدین آڈیٹوریم گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں منعقد ہوگا، بعد ازاں 29 فروری تک10 اکیڈیمک سیشنز منعقد ہوں گے۔