ژ*شرمیلا فاروقی کی رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد والد کی قبر پر حاضری

پیر 26 فروری 2024 21:00

) کراچی (آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی گزشتہ روز مخصوص نشست پر رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد اپنے والد کی قبر پر حاضری دی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نو منتخب ایم این اے نے اپنے والد کی قبر سے تصویر انسٹااسٹوری میں شیئر کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مخصوص نشست پر رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہونے پر سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا اور پھر حضرت محمد ﷺ کا شکریہ ادا کیا۔۔شرمیلا فاروقی نے اپنے شوہر ہشام کا بھی شکریہ اداکیا اور لکھا کہ مسلسل میری حوصلہ افضائی کرنے پر آپ کا شکریہ۔انہوں نے اس موقع پر اپنے مرحوم والد کو بھی یاد کیا اور لکھا کہ میں جانتی پاپا آپ جنت سے میرے لیے دعا کرتے ہیں، یہ جیت آپ کے لیے ہے۔