علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کابہار سمسٹرکے لیے داخلے کا شیڈول جاری

منگل 27 فروری 2024 16:42

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کابہار سمسٹرکے لیے داخلے کا شیڈول جاری
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2024ء) ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سرگودہا محمدزبیر شاہ نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی معاشرہ میں تعلیمی بہتری کیلئے کوشاں ہے۔اس سلسلہ میں بہار سمسٹرمیں میٹرک،ایف اے،آئی کام اوردرسِ نظامی کے داخلے 6 مارچ 2024ء تک جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

اسی طرح انہوں نے بتایا کہ بی اے (اے۔ڈی۔پی)بی ایڈاوربی ایس میں داخلے یکم مارچ سے شروع ہوں گے۔ محمدزبیر شاہ نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس اس سلسلہ میں طلباء کی رہنمائی کے لئے ہروقت موجودہے۔ ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے مزیدبتایا کہ ریجنل کیمپس سرگودہا نے وٹس ایپ نمبر0308-0918621پرآن لائن سہولتوں کاآغازکردیاہے۔

متعلقہ عنوان :