پنجاب پولیس کی شاہد آفریدی کیخلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرنیکی تردید

منگل 27 فروری 2024 22:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2024ء) پنجاب پولیس نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے خلاف دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی تردیدکردی۔شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا اکائونٹ پر پنجاب پولیس کا بیان شیئر کیا ہے۔

(جاری ہے)

فیس بک پر جاری بیان میں پنجاب پولیس نے وضاحت کی ہے کہ بعض سوشل میڈیا اکائونٹس پر سابق کرکٹر شاہد آفریدی کے خلاف تھانہ روات ضلع راولپنڈی میں دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج ہونے کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں قطعی طور پر کوئی صداقت نہیں ہے۔

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹر شاہد آفریدی کے خلاف کسی قسم کی کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔پنجاب پولیس کے مطابق مدعی مقدمہ نے ایف آئی آر دیگر افراد کے خلاف درج کروائی ہے اور متن میں پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر چلنے والے اشتہار کا ذکر کیا ہے۔