طوفانی بارش کے باعث گوادر شہر ڈوب چکا ہے ، سینیٹر کہدہ بابر

حکومت گوادر کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقام پر پہنچانے کے لئے اقدامات اٹھائے

منگل 27 فروری 2024 21:45

طوفانی بارش کے باعث گوادر شہر ڈوب چکا ہے ، سینیٹر کہدہ بابر
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2024ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان و سینیٹر کہدہ بابر نے کہا ہے کہ طوفانی بارش کے باعث گوادر شہر ڈوب چکا ہے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں 7 مکان منہدم ہوچکے ہیں وفاقی اور صوبائی حکومت نے لوگوں کی مدد کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا حکومت گوادر کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقام پر پہنچانے کے لئے اقدامات اٹھائے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں سیلابی صورتحال اختیار کرلی جس کی وجہ سے بارش سے گوادر میں بہت تباہی ہوئی ہے اور پورا گوادر شہر پانی میں ڈوب چکا ہے بارش اور سیلاب کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو اہے 2 سے 3 فٹ پانی کھڑا ہے این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے سمیت متعلقہ اداروں کے ساتھ ساتھ وفاقی اور صوبائی حکومت نے مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا مچھیروں کے ہزاروں گھر پانی میں ڈوب چکے ہیں اور سیلابی پانی کے باعث سینکڑوں کشتیاں ٹوٹ چکی ہے اس لئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے اپیل ہے کہ گوادر کو آفت زدہ قراردیاجائے لوگوں کے گھر تباہ ہوئے ہیں ان کی حالت زار خستہ ہے امید ہے 14 گھنٹوں سے جاری طوفانی بارش نے تباہی مچاہی اس سے قبل 2010ء میں بارشوں میں تباہی مچائی تھی اور اب 2024ء میں ایک بار پھر تباہی ہوئی ہے وفاق اور صوبائی حکومت اپنے تمام وسائل بروئے کارلاتے ہوئے لوگوں کی مددکریں گے ہم اپنے لوگوں کے ساتھ ہیں،وہ اپنی ہمت نہ ہاریںحکومتی سطح پر اور ذاتی حیثیت میں بھی ان کی مدد کریں گے تاکہ انہیں اس مصیبت کے موقع پر تنہا نہ چھوڑا جاسکے۔