۹منتخب رکن بلوچستان اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی کو اسمبلی اجلاس کے پہلے سیشن کے لئے پریزائیڈنگ آفیسر مقرر

منگل 27 فروری 2024 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2024ء) گورنر بلوچستان نے نومنتخب رکن بلوچستان اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی کو اسمبلی اجلاس کے پہلے سیشن کے لئے پریزائیڈنگ آفیسر مقرر کر دیا۔نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی اسمبلی کے پہلے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

(جاری ہے)

گورنربلوچستان نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی کی غیر موجودگی کے باعث نومنتخب رکن اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی اسمبلی کے پہلے سیشن کیلئے پریزائیڈنگ آفسر مقررکر دیاہے اور وہ پہلے سیشن کے اجلاس کی صدارت کریں گے، گورنر سیکرٹریٹ بلوچستان کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انجینئر زمرک خان اچکزئی کی غیر موجودگی پر نومنتخب رکن بلوچستان ا سمبلی راحیلہ حمید خان درانی اسمبلی کے پہلے سیشن کے اجلاس کی صدارت کرینگی ۔

انجینئر زمرک خان اچکزئی بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی50قلعہ عبداللہ سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں بلوچستان اسمبلی کا پہلا سیشن 28فروری (آج) سہ پہر تین بجے طلب کیا گیا ہے اسمبلی اجلاس کے پہلے سیشن میں نو منتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائینگے۔