خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ کےاعزازمیں الوداعی تقریب کا انعقاد

بدھ 28 فروری 2024 16:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2024ء) نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ ظفراللہ خان عمرزئی نے کہا ہے کہ نگران صوبائی کابینہ میں جب سے میں نے محکمہ ٹرانسپورٹ کا قلمدان سونپا ہےپہلے ہی دن سے محکمہ کے تمام افسران اورعملے کو ہدایت کی تھی کہ محکمہ میں کوئی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی اورعوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کے لیے محکمہ میں بہتری لاینگے، محکمہ کے سیکرٹری سے لیکر تمام عملہ نے ایک ٹیم کی طرح کام کیا جس پر وہ تمام عملے کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ میں بہتری لانے کے لیے سرکاری لوگوں کا کردار اہم ہوتا ہے محکمہ کا قلمدان کسی کو بھی ملے وہ اپنا عرصہ پورا کر کے واپس چلا جاتا ہے منتخب ہونے والے عوامی نمائندے پالیسیاں بناتے ہیں لیکن سرکاری افسران مستقل بنیادوں پر کام کرتے ہیں محکمہ میں مزید بہتری لانے کے لیے سرکاری ملازمین کا کردار بہت اہمیت کی حامل ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانسپورٹ بنوولنٹ فنڈ بلڈنگ میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں دیگر کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ نور الامین، ڈائریکٹر ذیشان عبداللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سلمان اوراسسٹنٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی، ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈائریکٹر نے نگران معاون خصوصی کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ بطور نگران معاون خصوصی ٹرانسپورٹ کا عہدہ سنبھانے کے بعد انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا، انھوں نے کہا کہ نگران دور کے مختصر عرصے میں ان کی قیادت میں محکمہ میں بہتری لانے کے لیے بہت کام ہوئے اوراس تسلسل کو برقرار رکھا جائیگا، تقریب کے آخر میں نے نگران معاون خصوصی نے ڈائریکٹریٹ آف ٹرانسپورٹ کے افسران اور دیگر عملہ میں تعریفی اسناد تقسیم کیں گئی جبکہ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ نے معاون خصوصی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔