فیصل آباد،گلے پر ڈور پھرنے سے سے ایک اور نوجوان شدید زخمی،سی پی او فیصل آباد نے تھانہ گلبرک کے ایس ایچ او کو معطل کردیا

بدھ 28 فروری 2024 21:52

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2024ء) گلے پر ڈور پھرنے سے سے ایک اور نوجوان شدید زخمی،سی پی او فیصل آباد نے تھانہ گلبرک کے ایس ایچ او کو معطل کردیا ،شہر اور گردونواح میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ، فیصل آباد میں یکم مارچ کو بسنت منائی جائے گی، پولیس اور پتنگ بازوں کے درمیان کے سخت مقابلہ ، بسنت نہیں ہوگی ،شہر بھر کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کی خریدوفروخت کا سلسلہ جاری انتظامیہ کی مکمل خاموشی ،تھانہ غلام محمد آباد ،تھانہ گلبر ک اور دیگر سٹی کے تھانوں کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے پکڑی جانے والی لاکھوں پینگیں، کیمیکل ڈور کی چرخیاں اور پتنگ بازی کا سامان پکڑ کر تلف کرنے کی بجائے فروخت کرنے اور تحفے دینے کا انکشاف، کے پی کے اور سندھ سے بڑے پیمانے پرکیمیکل ڈور پتنگ پنجاب کے اضلاع میںپہنچ رہی ،کیمیکل ڈور کی قیمت 2400روپے ہوگی، آن لائن کے مطابق تھانہ گلبرگ کے علاقہ بکر منڈی روڈ پر 22 سالہ احمد موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اچانک کٹی پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے۔

(جاری ہے)

سے شدید زخمی ہو گیا۔ جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد الائیڈ ہسپتال کی ایمر جنسی منتقل کر دیا گیاجبکہ واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر علی ضیا نے تھا گکبرک کے ایس ایچ او کو معطل کردیا دوسری جانب پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد پتنگ بازی کے شائقین منچلوں کی جانب سے 29فروری آج بسنت نائٹ اوریکم مارچ کو بسنت منانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے لیے پتنگوں، کیمیکل ڈور کی تیاریاں جبکہ ساتھ ہی ساتھ پتنگوں کی فروخت کا عمل بھی تیز ہو گیا ہے۔

مختلف علاقوں میں پتنگوں کی فروخت کے لیے آن لائن فروخت ہورہی ہے جن کے ذریعے آرڈر لیے جاتے ہیں اور بعد ازاں رات کے وقت خفیہ طریقے سے پتنگوں اور کیمیکل ڈور کی ڈلیوری کی جاتی ہے۔ بسنت کا اعلان ہونے کے بعد پینگیں تیار کرنے والوں نے ایڈوانس آرڈر بھی پکڑ لیے ہیںجن کی سپلائی بسنت سے ایک روز قبل کی جائے گی تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ مدن پورہ، سیالوی کالونی ،رحمت ٹائون سمیت تھانہ منصور آباد، ڈی ٹائپ کالونی ہمن آباد، تھانہ جھنگ بازار، مدینہ ٹاؤن، سمن آباد سمیت مختلف علاقوں میں پتنگ فروشی کے ساتھ پتنگ بازی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

چھٹی کے روزصبح اور شام کے اوقات میں خصوصی طور پر آسمان پر قانون کا بو کاٹا ہوتا نظر آتا ہے بتایا گیا ہے کہفیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈور کے پی کے اور سند ھ سے پہنچ رہی ہے کیمیکل ڈور فروکت کرنے والوں نے ڈور کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے جو دور پہلے 800سے 1200روپے فی کلو دستیاب تھی اب 1800سے 2400روپے تک فی کلو فروخت میں دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ گلبرگ پولیس نے مختلف علاقوں کی پتنگیں اور کیمیکل ڈور فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی بھاری تعداد میں پتنگیں اورکیمیکل ڈور برآمدکی ہے اور ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں کائیٹ فلائینگ ایکٹ کے تحت 5 مختلف مقدمات درج کئے گئے اور تھانہ غلام محمدآباد کے ایس ایچ او تھانہ گلبرگ پولیس نے بھی فیض آباد ،مدن پورہ سمیت مختلف علاقوں کی پتنگیں اور کیمیکل ڈور فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں پتنگیں اورکیمیکل ڈور برآمدکی ہے تاہم آن لائن کے ذرائع کو پینگیں، کیمیکل ڈور فروخت کرنے والوں نے بتایا ہے کہ تھانہ غلام محمد آباد ،تھانہ گلبر ک اور دیگر سٹی کے تھانوں کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے پکڑی جانے والی لاکھوں پینگیں، کیمیکل ڈور کی چرخیاں اور پتنگ بازی کا سامان پکڑ کر تلف کرنے کی بجائے فروخت اور اپنے قریب عزیزواقاب میں تقسیم کیا جاتا ہے اور مبینہ طور پر رشورت بھی وصول کی جاتی ہے تا ہم سی پی او فیصل آباد کیپٹن(ر)محمد علی ضیاکی ہدایت پر سٹی پولیس کی پتنگ بازی ،کیمیکل ڈور اور پتنگیں تیارکرنیوالوں کیخلاف کاروائیاں کی ۔

سٹی پولیس نے پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 539مقدمات کا اندراج کر کی544ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سی60791عدد پتنگیں وچرخیاں 1542، پلاسٹک بورے،خام مال،کیمیکل پاوڈر اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔ پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے سٹی پولیس کی جانب سے ضلع بھر کے پانچوں ٹائونز میں پتنگ بازی کے خلاف گرینڈ کریک ڈائون جاری ہے والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی سے دور رکھیں۔ سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیا نے کہا کہ شہری ذمہ دار اور مہذب ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے پتنگ بازی جسے خونی کھیل سے باز رہیں ورنہ پتنگ بازی کرنے والے کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔