سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا معاملہ قانونی ہے تو پھر’ناں‘ ہی سمجھیں، فیصل واوڈا

بدھ 28 فروری 2024 22:54

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا معاملہ قانونی ہے تو پھر’ناں‘ ہی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2024ء) سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا معاملہ قانونی ہے تو پھر’ناں‘ ہی سمجھیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا معاملہ قانونی ہے تو پھر’ناں‘ ہی سمجھیں۔انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں بنتی بھی نہیں ہیں، جتنی نشستیں مل چکی ہیں اس پر صبر شکر کریں ورنہ دوڑ جائیں۔سابق سینیٹر نے کہا کہ محفوظ فیصلے مدنظر رکھتے ہوئے فارم 45 پر چھولے کھائیں، ان کو اب تک سمجھ نہیں آرہی کہ مولا جٹ کی سیاست نہیں چلے گی۔

متعلقہ عنوان :