بل گیٹس بھارت کے ڈولی چائے والے کی چائے پینے اسکے ٹھیلے پر پہنچ گئے، ویڈیو وائرل

جمعرات 29 فروری 2024 16:45

بل گیٹس بھارت کے ڈولی چائے والے کی چائے پینے اسکے ٹھیلے پر پہنچ گئے، ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2024ء) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس بھارت میں سوشل میڈیا پر مشہور چائے والے کی چائے پینے پہنچ گئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بل گیٹس ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے سوشل میڈیا پر مشہور ڈولی چائے والے کے ٹھیلے پر جاکر اس کی چائے پی جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر بھی شیئر کی۔

(جاری ہے)

بل گیٹس نے یہ ویڈیو ڈولی چائے والے کے ساتھ بنائی ہے جس کے منفرد انداز کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں جب کہ بل گیٹس نے بھی اس کے منفرد انداز کو سراہا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈولی چائے والے نے اپنے مخصوص انداز سے بل گیٹس کو چائے بناکر پیش کی۔بل گیٹس نے ویڈیو میں چائے والے کے منفرد انداز اور بھارت میں اس طرح کی اختراع کا تذکرہ کیا۔

متعلقہ عنوان :