معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے انسان کو ہمیشہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم

رشتوں کی مضبوطی کیلئے ہمیں ایک دوسرے کی خوبیاں کو جاننا چاہئے‘سابق نگران صوبائی وزیر صحت ، سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال

جمعرات 29 فروری 2024 18:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2024ء) پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کی جانب سے سابق نگران صوبائی وزیر صحت ، سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کے دورہ وزارت کے 400 دن پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔اس موقع پر سیکرٹری محکمہ صحت پنجاب علی جان خان، سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ظہور حسین، ڈی جی سوشل ویلفیئر مدثر ریاض ملک، سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن راجہ منصور احمد، ڈپٹی سیکرٹری مرزا ولید بیگ، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عاصم الطاف، امریکی صدر جوبائیڈن کے پرنسل اسسٹنٹ شاہد احمد خان، ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم، ڈاکٹر صومیہ اقتدار، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن زاہدہ اظہر، ڈی آئی جی محبوب عالم، ڈاکٹر زاہد پرویز، پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار الفرید ظفر، پرنسپل گوجرانوالہ میڈیکل کالج ڈاکٹر اقبال ڈوگر، پروفیسر عیس محمد، پروفیسر محسن آفتاب اور میڈیکل شعبہ سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سابق صوبائی وزیر صحت ، سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے انسان کو ہمیشہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رشتوں کی مضبوطی کیلئے ہمیں ایک دوسرے کی خوبیاں کو جاننا چاہئے۔ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے ڈاکٹر شہلا جاوید کو سری لنکا میں گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔ سابق نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم تقریب کے انعقاد پر پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کا شکریہ ادا کیا۔

سیکرٹری محکمہ صحت پنجاب علی جان خان نے کہاکہ اگر میرے اختیار میں ہو تو پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم جیسا بننا چاہتا ہوں۔ ہم نے پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی شخصیت سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ علی جان خان نے کہاکہ سید محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب کی نگران حکومت نے شاندار فرائض سر انجام دیئے ہیں۔ سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ظہور حسین نے کہاکہ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کے ساتھ ایک عزت اور احترام کا رشتہ قائم ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی قیادت میں محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میں بے پناہ بہتریاں لائے۔