سینیٹ کی 9 خالی نشستوں کا معاملہ، پیپلز پارٹی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

جمعرات 29 فروری 2024 18:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2024ء) سینیٹ کی 9 خالی نشستوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو خط لکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

خط میں موقف اپنا یاگیا کہ 8 سینیٹرز حالیہ انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں کامیاب ہوئے ہیں، کامیاب ہونے والے سینیٹرز میں یوسف رضا گیلانی، عبدالغفور حیدری، نثار کھوڑو، جام مہتاب، سرفراز بگٹی، صادق سنجرانی، پرنس عمر، نزہت صادق شامل ہیں۔خط میں بتایا گیا کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ بھی سینیٹ کی نشست سے پہلے ہی مستعفی ہوچکے ہیں چنانچہ 9 خالی نشستوں پر فوری الیکشن کرائے جائیں۔