غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں سکیورٹی سٹاف کی تربیت کا انعقاد

جمعہ 1 مارچ 2024 15:38

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2024ء) غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں چیف سکیورٹی آفیسر لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ اشفاق احمد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے تعاون سے یونیورسٹی کے سکیورٹی سٹاف کی دو روزہ تربیت کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی ہدایت پر تربیتی پروگرام کے دوران سکیورٹی سٹاف بشمول لیڈیز گارڈ کو پولیس لائینزمیں ایلیٹ سکواڈ نے سکیورٹی ڈرل پروسیجر اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے سے متعلق تربیت دی۔

سکیورٹی سٹاف کو پولیس لائنز کے رینج ایریا میں مختلف ہتھیاروں سے فائرنگ کی مشق بھی کروائی گئی۔ اے ایس آئی اللہ نواز خان اور ان کی ٹیم صوبیدار ریٹائرڈ بشیر احمد، انسپکٹر راشد، انسپکٹر علی رضا اور ٹیکنیشن محمد اسلم نے ٹریننگ میں اہم کردار ادا کیا۔ چیف سکیورٹی آفیسر اشفاق احمد نے رجسٹرار ڈاکٹر عابد محمود علوی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرلیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین، اور کنوینر سکیورٹی کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر سہیل عباس خان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :