گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے ڈپٹی آڈیٹر جنرل (سینٹرل) طارق بشیر چٹھہ کی قیادت میں وفد کی ملاقات

جمعہ 1 مارچ 2024 22:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2024ء) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گورنر ہائوس لاہور میں ڈپٹی آڈیٹر جنرل (سینٹرل) طارق بشیر چٹھہ کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ڈپٹی آڈیٹر جنرل(سینٹرل)نے گورنر پنجاب کو حکومت پنجاب کی اکائونٹس اینڈ آڈٹ رپورٹ برائے سال 24-2023پیش کی۔وفد میں ڈائریکٹر جنرل آڈٹ پنجاب محمد نسیم راشد، اکرام الحق، ڈائریکٹرآڈٹس اکرام الحق، فریال مگسی اور آڈٹ آفسر (ایڈمن)سید نفیس احمد شامل تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ سرکاری محکموں میں شفافیت اور گورننس بہتر کرنے میں آڈیٹر جنرل کے محکمے کا اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے ادارے جن کا کسی وجہ سے آڈٹ نہیں ہو رہا انہیں بھی اس سسٹم میں شامل کرنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے کہا کہ ادارے کی استعداد کار میں اضافے کے لیے منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم سمیت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے ۔

اس موقع پر ڈپٹی آڈیٹر جنرل(سینٹرل)طارق بشیر چٹھہ نے گورنر پنجاب کو ادارے کی کاکردگی میں بہتری لانے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کے بارے تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ ایسے ادارے جن کا کسی وجہ سے آڈٹ نہیں ہو رہا انہیں سسٹم میں شامل کرنے کے لیے قانونی تقاضوں کا جائزہ لے کر حکمت عملی بنائیں گے۔ انہوں نے گورنر پنجاب کو بتایا کہ ادارے میں عملے کی ٹریننگز کا انعقاد مستقل بنیادوں پر کیا جا رہا ہے۔