ٓ ٹائون سمیت تمام یوسیز کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے، نثار احمد صدیقی

جمعہ 1 مارچ 2024 20:00

ل سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2024ء) سکھر میونسپل کارپوریشن TMC-III ٹائون نثار احمد صدیقی کے چئیرمین طارق حسین چوہان کی زیر صدارت ٹائون آفیس کے اعلی افسران کیساتھ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ٹائون وائس چیئرمین جناب ذوالفقار علی کھوسہ سمیت متعلقہ ٹائون کے مختلف ڈپارٹمنٹ کے او ایس اور افسران نے شرکت اجلاس میں نثار صدیقی ٹائون میں ٹیکسز کی وصولی اور از سر نو سروے کے حوالے تفصیلی غور و خوص کے بعد متفقہ طور پر ٹیکسز کی وصولی اور سروے کیلئے مختلف ٹیموں کو تشکیل اور روڈ میپ تیار کیا گیا اجلاس سے خطاب کے دوران سکھر میونسپل کارپوریشن TMC-III ٹائون نثار احمد صدیقی کے چئیرمین طارق حسین چوہان کا کہنا تھا کہ ٹائون سمیت تمام یوسیز کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے ٹیکسز کی وصولی سمیت سروئے کیلئے تشکیل کردہ ٹیمیں اس بات کو یقینی بنائے کہ سروئے اور ٹیکسز وصولی میں کوئی غفلت یا لاپرواہی نہیں برتی جائیگی اور ٹیکسز کی وصولی یقینی بنائی جائے گی تاکہ ٹیکسز کی مد میں حاصل شدہ رقم سے ٹائون کے ترقیاتی کام سمیت دیگر امور کو چلایا جاسکے انہوں نے افسران کو ہدایات دی کہ ٹاو?ن کی یوسیز میں صفائی سمیت مکینوں کو درپیش دفتری امور و دیگر معمالات کو درست طریقہ کار سے انجام دیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں افسران نے چئیرمین کو یقین دہانی کرائی اور ٹیکسز وصولی سمیت نئے سروئے کو جلد مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :