احسن اقبال نے اپوزیشن کو ساتھ بیٹھنے کی دعوت دیدی

انتخابی عمل سے نکل چکے ہیں،اب عوام کے مسائل حل کرناہوں گے، قومی اسمبلی میں اظہار خیال

جمعہ 1 مارچ 2024 20:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2024ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے اپوزیشن کو ساتھ بیٹھنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان میں محاذآرائی سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء احسن اقبال نے کہا کہ مجھ پرنارووال سپورٹس کمپلیکس کے فنڈزجاری کرنے پرمقدمہ بنایا گیا ،ایوان میں محاذآرائی سے مسائل حل نہیں ہوں گے،اپوزیشن کو اپنے ساتھ بیٹھنے کی دعوت دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دوست سانحہ اے پی ایس کے وقت دھرنا دیئے بیٹھے تھے،سانحہ اے پی ایس کے بعد نیشنل ایکشن پلان بنایا،ہم نے دہشتگردی اورتوانائی بحران پراجتماعی دانش سے قابوپایا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل سے نکل چکے ہیں،اب عوام کے مسائل حل کرناہوں گے۔