بلو چستان کے اب تک بر سراقتدار آنے والے وزراء اعلیٰ

جمعہ 1 مارچ 2024 21:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2024ء) بلوچستان کے وزرا ئے اعلی کی فہرست میں سب سے پہلانام سردارعطاء اللہ مینگل کاآتاہے،وہ یکم مئی 1972سی13فروری 1973صوبے کے پہلے وزیراعلی رہے،جام غلام قادربلوچستان کے دوسریوزیراعلی رہے، ان کی وزارت اعلی کاعرصہ27 اپریل 1973سی31دسمبر 1974تک محیط رہا،محمدخان باروزئی بلوچستان کے تیسرے وزیراعلی تھے،وہ سات دسمبر 1976سے پانچ جولائی 1977تک وزارت اعلی کے منصب پر فائزرہے،جام غلام قادر چھ اپریل 1985سی29مئی 1988تک بلوچستان کے دوسری باروزیراعلی رہے،ان کے بعد میرظفراللہ خان جمالی 24جون 1988سی24دسمبر1988تک بلوچستان کے پانچویں وزیراعلی رہے،نواب اکبربگٹی بلوچستان کے چھٹے وزیراعلی تھے،ان کی وزارت اعلی کاعرصہ پانچ فروری 1989سے سات اگست 1990تک محیط رہا،ان کے بعد تاج محمدجمالی سترہ نومبر 1990سی22مئی 1993تک بلوچستان کے ساتویں وزیراعلی رہے،ان کے بعد تیس مئی 1993سی19جولائی 1993تک نواب ذوالفقارعلی مگسی صوبے کے آٹھویں وزیراعلی رہے،اس کے بعد وہ ایک بار پھر 20اکتوبر1993کو صوبے کے وزیراعلی بنے اور ان کی وزارت اعلی کایہ دور9نومبر1996تک جاری رہا،ان کے بعد سرداراخترمینگل 22فروری 1997سی29جولائی 1998تک بلوچستان کینویں وزیراعلی کے منصب پرفائزرہے،ان کے بعد میرجان محمدجمالی 13اگست 1998سی12اکتوبر1999تک بلوچستان کے دسویں وزیراعلی رہے،پھر وزیراعلی بننے کاموقع ملا جام محمدیوسف کو ،ان کی وزارت اعلی کاعرصہ یکم دسمبر 2002سی19نومبر2007تک محیط رہا،ان کے بعد نواب اسلم رئیسانی بلوچستان کی12ویں وزیراعلی منتخب ہوئے،ان کادور نو اپریل 2008سی14جنوری 2013تک جاری رہا،ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کو صوبے کے 13ویں وزیراعلی کااعزاز حاصل ہوا،ان کی وزارت اعلی کاعرصہ سات جون 2013سی23دسمبر2015تک محیط رہا،اسی دور کے باقی حصہ کیلئے نواب ثناء اللہ زہری وزیراعلی بنے،اور ان کی وزارت اعلی 24دسمبر2015سے نو جنوری 2018تک جاری رہا،میر عبدالقدوس بزنجو 15 ویں وزیر اعلی منتخب ہوئے،13 جنوری2018 سے 7 جون 2018 تک وزیر اعلی کے عہدے پر فائز رہے۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے 16ویں وزیر اعلی جام کمال خان نے 17اگست2018کو اپنے عہدے کا حلف اٹھا یا تاہم انہوں نے 24اکتوبر 2021کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،میرعبدالقدوس بزنجو29اکتوبر 2021کو صوبے کے 17ویں وزیر اعلی بنے جو 12اگست 2023تک برسر اقتدار رہے۔