امریکہ میں تیزرفتار ٹرک حادثے کے بعد پل سے لٹک گیا

ریسکیو اہلکاروں نے ان تھک محنت کے بعد کرین کی مدد سے ڈرائیور کونکال لیا

ہفتہ 2 مارچ 2024 16:22

کینٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2024ء) امریکی ریاست کینٹیکی میں ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر گاڑیوں کو کچلتا ہوا پل سے نیچے لٹک گیا، ریسکیو اہلکاروں نے بڑی مہارت کے ساتھ ڈرائیور کو لٹکتے ٹرک سے نکالا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہر لوئس ویل میں ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، ایک ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کئی گاڑیو ں سے ٹکراتا ہوا پل کی سیفٹی بار توڑ کر آدھا لٹک گیا تھا۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ حادثہ جنوبی انڈیانا اور لوئس ویل کو ملانے والے کلارک میموریل پل پر پیش آیا، ریسکیو اہلکار کی بروقت کارروائی نے ڈرائیور کی جان بچالی، اہلکار نے بڑی مہارت سے لٹکتے ہوئے ٹرک سے ڈرائیور کو بچا کر اسپتال منتقل کیا۔پل سے لٹکتے ٹرک سے ڈرائیور کو بچانے کے لیے ریسکیو اہلکاروں نے ان تھک محنت کی اور کرین کی مدد سے ڈرائیور کو باہر نکالا۔