سرگودھا،قتل استغاثہ میں مسلسل عدم حاضری وشہاد تیں نہ دینے والے 7اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

ہفتہ 2 مارچ 2024 17:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2024ء) ایڈیشنل سیشن جج ملک نثا ر احمد نے قتل کے استغاثہ میں مسلسل عدم حاضری اورشہاد تیں نہ دینے والے تھانہ جھال چکیاں کے تھانیدار سمیت 7اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور حکم دیا کہ انہیں گرفتار کر کے پیشی پرحاضر کیا جا ئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فاضل عدالت کے جج نے قتل کے استغاثہ میں عدم حاضری اور شہادتیں نہ دینے پر تھانہ جھال چکیاں کے تھانیدار سمیت سات اہلکاروں اے ایس آئی اسدحیات،ہیڈ کانسٹیبل مسعود احمد،ہیڈ کانسٹیبل ساجد رسول، کانٹیبل آصف علی،کانسٹبل غلام باہو،کانسٹیبل معراج خالد،کانسٹبل سمیع اللہ کے بلا ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور پولیس آفیسر کو حکم دیا کہ مزکورہ پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے آئندہ تاریخ پیشی پر حاضر کیا جائے۔