سرگودھا ، نگہبان رمضان پروگرام کے تحت دہلیز پر مفت راش کی تقسیم کے فوری انتظامات مکمل کرنے کا حکم

ہفتہ 2 مارچ 2024 17:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2024ء) سرگودھا میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ دولاکھ سے زائد مستحق خاندانوں کو نگہبان رمضان پروگرام کے تحت دہلیز پر 18 کلو مفت راش کی تقسیم کے فوری انتظامات مکمل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈدو لاکھ پانچ ہزار آٹھ سو ستاون مستحق خاندانوں کو نگہبان رمضان پروگرام کے زریعے ان کی دہلیز پر 18کلو مفت راشن کو تقسیم کرنے کے لئے فوری انتظامات کا حکم دے دیا گیاجس میں ضلع کی تحصیل سرگودہا کے 92ہزار 375مستحق خاندانوں، تحصیل بھلوال کے 19ہزار 882مستحق خاندانوں، تحصیل بھیرہ کے 12ہزار 930مستحق خاندانوں،تحصیل کوٹمومن کے 27ہزار 69مستحق خاندانوں،تحصیل ساہیوال کے 16ہزار 786مستحق خاندانوں،تحصیل شاہپور کے 20ہزار 101مستحق خاندانوں اورتحصیل سلانوالی کے 16ہزار 714 مستحق خاندانوں کو مفت راش بیگز دیئے جائیں گے جس کے لئے حکومت کے فراہم کردہ ڈیٹا کی تصدیق کا عمل جلد مکمل کرنے اور آپریشن کی تکمیل کے لئے پٹواری،یونین کونسل سیکریڑیز اور زراعت فیلڈ سٹاف سمیت دیگر محکموں کیملازمین کی خدمات حاصل کرلی گئیں ہیں اور بتایا گیا کہ 18کلو مفت راشن کے بیگز میں 10 کلو آٹا،دو کلو چینی ،دو کلوگھی ، 2 کلو بیسن اور2 کلو چاول کی پیکنگ ہو گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کیپٹین ریٹائرڈ شعیب علی نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کو ہداہت کی کہ مستحق خاندانوں کے ڈیٹا کی تصدیق مکمل کر کے مفت راش ان کے گھروں تک پہنچانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کئے جائیں اورسسٹنٹ کمشنرز اس آپریشن کی مانیٹرنگ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پانچ مارچ سے 15مارچ مستحق خاندانوں کو خشک راشن کی فراہمی پر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مستحق خاندانوں کو راشن کی فراہمی کا تمام ریکارڈ روازنہ کی بنیاد پر پی آئی ٹی بی کی ایپ پر آپ لوڈ کیا جائے گا اور اس تمام آپریشن کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے گا۔