پنجاب یونیورسٹی، دس سکالرز کو مقالاجات کی تکمیل کے بعدپی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری

ہفتہ 2 مارچ 2024 17:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2024ء) پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو مقالاجات کی تکمیل کے بعدپی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے ما زینگ ڈی دخترما زیااوسین کو تاریخ، شاہد اقبال ولد محمد اقبال کو جیومیٹکس، منزہ فاطمہ دختررانا محمد اکرم خان کانجو کو جیوگرافی، ماہا شبیردخترغلام شبیرکو شماریات، فیروزہ بتول دختر غلام قمبر نقوی کو جینڈر سٹڈیز، جویریہ نذیردختر نذیر احمدکو کمیونیکیشن سٹڈیز، سحر فاطمہ دخترڈاکٹر محمد معظم کوکیمسٹری،رباب خورشیددختر محمد خورشید خان کو باٹنی، طیبہ انجم دختر محمد یعقوب کو کمپیوٹر سائنس اور ندیم احمد ولد عبدالکریم کو سپیشل ایجوکیشن کے مضمون میں، مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :