جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان تین روزہ دورے پرکراچی پہنچ گئے

مولانا فضل الرحمن (آج) کورنگی میں جے یوآئی سندھ کے اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے،ذمہ داران سے خطاب اور پریس کانفرنس کریں گے،سمیع سواتی

اتوار 3 مارچ 2024 01:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2024ء) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ہفتہ کوتین روزہ دورے پرکراچی پہنچ گئے۔کراچی ایئرپورٹ پر جے یوآئی سندھ کے جنرل سیکرٹری مولانا راشد محمود سومرو،مولانا عبدالکریم عابد، قاری محمد عثمان ، مولانا محمد غیاث ، ڈاکٹر نصیر الدین سواتی ،مولانا سمیع الحق سواتی ، مولانا حماد اللہ شاہ ، مولانا امین اللہ، شرف الدین اندھڑ سمیت دیگر رہنمائوں نے ان کا استقبال کیا۔

جے یوآئی سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سمیع الحق سواتی کے مطابق مولانا فضل الرحمان تین روزہ دورے پر کراچی پہنچے ہیں۔مولانا فضل الرحمن آج(اتوار)کورنگی میں جے یوآئی سندھ کے اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے ۔مولانا فضل الرحمان جے یوآئی سندھ کے تمام اضلاع اور تحصیلوں کے ذمہ داران سے اہم خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات جے یوآئی سندھ کے مطابق جے یوآئی سندھ کے تمام اضلاع کے اراکین کا اہم اجلاس آج کورنگی میں ہوگا ۔

انہوں نے کہاکہ جے یوآئی سندھ کے اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ جے یوآئی سندھ کے تمام اضلاع اور تحصیلوں کے ذمہ داران کراچی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ سمیع سواتی نے بتایا کہ جے یوآئی سندھ کے اجلاس میں انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے اہم فیصلے کیئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان جے یوآئی سندھ کا ذمہ داران کو اہم ہدایات دیں گے ۔سمیع سواتی نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان اتوارکی شام کورنگی میں پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔