ظ*گوادر اور خاران کی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ

ذ*تمام ینگ ڈاکٹرز گوادر میں اپنی رضاکارانہ خدمات پیش کرنے کیلئے تیار ہیں

اتوار 3 مارچ 2024 18:35

? کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مارچ2024ء) صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ نے گوادر اور خاران میں سیلاب سے مالی و جانی نقصانات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان مشکل کی اس گھڑی میں گوادر اور خاران کی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، تمام ینگ ڈاکٹرز گوادر میں اپنی رضاکارانہ خدمات پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، تمام ڈاکٹر تنظیموں ، این جی اوز، سیاسی جماعتیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کرے، نو منتخب حکومت بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ گوادر اور خاران کو آفت زدہ قرار دیا جائے اور ایمرجنسی بنیادوں پر ریلیف پیکج کا اعلان کرے، آئیں مل کر ان سخت حالات میں گوادر اور خاران کی عوام کا ہاتھ تھام کر بھائی چارے کا ثبوت دیں. حکومت بلوچستان اور محکمہ صحت ینگ ڈاکٹرز کی رضاکارانہ ٹیموں کو ادوایات فراہم کرے تاکہ ہم جلد از جلد سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کریں۔

(جاری ہے)

قدرتی آفات میں سب سے زیادہ صحت کی سہولتوں کا فقدان ہو جاتا ہے اور وہاں کے لوگوں میں مختلف وبائیں پھوٹ پڑتی ہیں ، گزشتہ کئی دنوں سے گوادر اور خاران میں جاری سیلاب سے تباہ کاریوں پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں گوادر اور خاران کی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور بہت جلد ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن بلوچستان کی میڈیکل ٹیمیں گوادر اور خاران روانہ کر دی جائے گی جو وہاں کے لوگوں کو سیلاب کی وجہ سے پیش انے والے صحت کے مسائل کا علاج کریں گے۔

تمام ڈاکٹر تنظیموں ، مختلف این جی اوز، سیاسی جماعتیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مشکل کی اس گھڑی میں گوادر اور خاران کی عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے فورا اقدامات اٹھائیںنو منتخب حکومت گوادر اور خاران کو آفت زدہ قرار دے کر وہاں کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کرے ، حکومت اور محکمہ صحت ینگ ڈاکٹرز کی رضاکارانہ ٹیموں کو ادوایات کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ ہم جلد از جلد وہاں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرسکیں ۔