(ن) لیگ ایم کیو ایم کو پورٹ شپنگ اور آئی ٹی کی وزارت دینے پر رضا مند ہوگئی

ایم کیو ایم پاکستان کو وفاقی کابینہ کے پہلے مرحلے میں دو وزارت دینے کے معاملات طے پا گئے

پیر 4 مارچ 2024 16:46

(ن) لیگ ایم کیو ایم کو پورٹ شپنگ اور آئی ٹی کی وزارت دینے پر رضا مند ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2024ء) ایم کیو ایم پاکستان کو وفاقی کابینہ کے پہلے مرحلے میں دو وزارت دینے کے معاملات طے پاگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)نے ایم کیو ایم کی خواہش پر اسے پورٹ اینڈ شپنگ اور آئی ٹی کی وزارت دینے پر حامی بھر لی ہے اور ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کی مشاورت سے دونوں وزیروں کے نام دے گی۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے سینئر رہنما سید مصطفی کمال، سید امین الحق اور جاوید حنیف میں سے دو کے نام فائنل کئے جائیں گے۔