جلا ل پورمیں سگریٹ فیکٹری پر چھاپہ،جعلی سگریٹ برآمد

پیر 4 مارچ 2024 17:21

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2024ء) ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس ان لینڈ ریونیو ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے جلال پور میں قائم سگریٹ سازی کی غیر قانونی فیکٹری سیل کر کے جعلی سگریٹ برآمد کر لئے ۔ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس و انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو ملتان کی ٹیم نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ذوالفقار عل کی سربراہی میں جلال پور میں قائم جعلی سگریٹ فیکٹری پر چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

غیر قانونی سیگریٹ سازی پر مذکورہ فیکٹری کے مالکان سمیت دیگر ملوث تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔سگریٹ فیکٹری کسی طرح کی قانونی رجسٹریشن اور ایف بی آر کی منظوری کے بغیر کام کر رہی تھی جس سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ،سیلز ٹیکس و انکم ٹیکس کی مد میں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا تھا۔ ڈائریکٹر انٹیلی جنس رائے علی عدنان خاں نےکارروائی پر ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :