اقرانیشنل یونیورسٹی کے وفد وطلباکا حمزہ فاونڈیشن کا دورہ

چیئرمین اعجاز علی خان نے وفد کو تھیلیسیمیاودیگرمریضوں کی خدمات پر بریفنگ دی

پیر 4 مارچ 2024 22:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2024ء) اقرانیشنل یونیورسٹی پشاورکی سوشل ویلفیئر سوسائٹی ٹیم نے ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سوسائٹی پروفیسر ڈاکٹر عادل عدنان کی قیادت میں حمزہ فاونڈیشن ویلفیئر تھیلیسیمیاہسپتال پشاور کا دورہ کیاجہاں حمزہ فاو نڈیشن کے بانی چیئرمین اعجاز علی خان نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔وفد میں ڈپٹی ڈائریکٹرز شہزاد حسن اور فاطمہ شجاع کے علاوہ یونیورسٹی کے طلبابھی شامل تھے جنہوں نے حمزہ فاونڈیشن کے تمام شعبوں کادورہ کرکے تھیلیسیمیا،ہیموفیلیا و کینسر میں مبتلا مریضوں سے بات چیت بھی کی۔

چیئرمین اعجاز علی خان نے وفد کو فاونڈیشن کی خدمات سے متعلق آگاہ کیا اوربتایاکہ وہ 2006سے تھیلیسیمیا وہیموفیلیا کے غریب ونادار بچوں کو مفت سروسز فراہم کررہے ہیں، ادارے میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 1483ہے جنہیں جدید مشینری وآلات کے ذریعے محفوظ انتقال خون کی فراہمی کی جارہی ہے جبکہ مریضوں کو لگنے والی خون کی باقاعدہ سکریننگ کی جاتی ہے تاکہ یہ محفوظ و جراثیم سے پاک ہواورکوئی دوسری بیماری مریض کو منتقل نہ ہو۔

(جاری ہے)

تھیلیسیمیامرض میں تشویشناک حدتک اضافہ ہورہا ہے، انہوں نے بتایا کہ تھیلیسیمیاکی روک تھام لوگوں میں شعوراجاگرکرنے کیساتھ ساتھ شادی سے قبل سکریننگ ٹیسٹ لازمی کرنے سے ہوسکے گی ۔وفد نے حمزہ فاونڈیشن کی انتظامیہ کو اقرانیشنل یونیورسٹی کیجانب سے عطیات خون و مالی معاونت کی بھی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :