ضلع باجوڑ میں 5 روزہ انسداد پولود مہم کا منگل سے آغاز ہوگیا اور سیکیورٹی انتظامات مکمل

منگل 5 مارچ 2024 18:16

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2024ء) ضلع باجوڑ میں 5 روزہ انسداد پولود مہم کا منگل سے آغاز ہوگیا اور سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ میں آج سے 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا اغاز کردیا گیا ۔ پولیو ٹیموں کی حفاظت اور امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے سیکیورٹی کی فول پروف انتظامات کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو مزید سخت ، موبائل گشت کو مزید فعال اورمختلف تھانہ جات کی حدود میں پولیس جوانوں کی ناکہ بندیاں لگائی گئیں ہیں۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کاشف ذوالفقار نے والدین سے اپیل کی ہے کہ پولیو کا خاتمہ ایک قومی فریضہ ہے، اپنے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کی قطرے ضرور پلائیں اور انکو عمر بھر کی معذوری سے بچایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پولو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے سول انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاون کرکے پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔\378