Live Updates

وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پرنگہبان رمضان پیکج کے تحت ضلع بھر میں راشن ڈیلیوری کا آغازکردیا گیا

بدھ 6 مارچ 2024 11:51

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر صفدرحسین ورک نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر نگہبان رمضان پیکج کے تحت ضلع بھر میں راشن ڈیلیوری کا آغاز کردیا گیا ہے، 20 مارچ تک تصدیق شدہ مستحق افراد کے گھر راشن ڈیلیوری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، راشن عزت و احترام کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں مستحق افراد کی دہلیز پر پہنچائیں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساروکی میں راشن ڈیلیوری کے آغاز کے موقع پر کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمود اقبال گوندل اس موقع پر موجود تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ مستحق افراد کی تصدیق کا عمل جاری ہے، حکومت پنجاب کی طرف سے فراہم کردہ 97021 خاندانوں کو راشن فراہم کیا جائے گا اشیائ کی خریداری اور پیکنگ میں معیار اور مقدار کا خاص خیال رکھا جارہا ہے، راشن میں 10 کلو آٹا، دو کلو چینی، دو کلو بیسن، دو کلو گھی، دوکلو چاول شامل ہیں، تمام اشیائ کی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے ٹیسٹنگ کروائی جارہی ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ نگہبان راشن پروگرام کے تحت مستحق کا حق ان کی دہلیز پر پہچانے کے لیے بہترین اقدامات کیے گئے ہیں، اسسٹنٹ کمشنرز تمام تمام تر معاملات کی نگرانی کریں، کسی قسم کی کوتاہی، معیار اور مقدار میں کمی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات