پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کی شدید مذمت

بدھ 6 مارچ 2024 21:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے حکومتی پالیسیوںکی شدید مذمت کرتے ہیں،میڈیا کا سامنا کرنا اورصحافیوں کے سوالوں سے بچنے کیلئے سوشل میڈیا کو ڈائون کیاگیا ہے ،اس کے جو بھی ذمہ دارہیںوہ اس کوفوری بحال کریں۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے حکومت کی پالیسوں کی شدید مزمت کرتا ہوں میڈیا کا سامنا کرنا اور صحافیوں کے سوالوں سے بچنے کے لیے سوشل میڈیا کو ڈاون کیا گیا ہے کل سے نا واٹسایپ چل رہا ہے نا کوئی سوشل میڈیا چل رہا ہے زمہ دار لوگ اس کو بحال کریں۔

انہوںنے کہا کہ سپریم کورٹ کا آج کا رائے دینا خوش آئند ہے مگر اس میں 45 سال لگ گئے آج اس کیس کا کیا فائدہ ہوگا جب کہ و ڈکٹیٹر مر چکا ہے انصاف کے لیے کیا ہمیں 45 سال انتظار کرنا پڑے گا جس طرح سے الیکشن کمیشن نے ڈرامہ رچایا کہ مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دے دی۔

(جاری ہے)

شعیب شاہین نے مزید کہا کہ ایسا کرنا آئین کے ساتھ غداری اور نا انصافی ہے میرے حلقے میں ہر پولنگ اسٹیشن میں ایسے ایسے کانرانے کیے ہیں عوام کے جزبات کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اقتدار سدا نہیں رہتا، اللہ کو بھی جواب دینا ہے میں اپنی عوام اور قوم سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ان کوگوں سے سلام نا کریں جب تک وہ آپکا میڈینٹ وآپس نا کریں ان لوگوں کا سوشل بائیکاٹ کریں جنہوں نے ووٹ چوری کیا اقتدار کی خاطر یہ لوگ ملک کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں ہم ہر موقع پر احتجاج بھی کریں گے، خواہ وہ پارلیمنٹ ہو یا پارلیمنٹ کے باہر ہو