سکھر، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چور پکڑنا شروع کردیئے

بدھ 6 مارچ 2024 23:16

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2024ء) سکھر میں پولیس موٹرسائیکل چوروں کو گرفتار کرنے میں ناکام، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چور پکڑنا شروع کردیئے، ریس کورس روڈ کے علاقے میں لوگوں نے چور کو پکڑلیا درگت بنا کر پولیس کے حوالے کردیا، چور کا موٹرسائیکلیں چوری کرکے لکھی غلام شاہ میں فروخت کرنے کا انکشاف، سہولت کاروں کے نام بھی بتا دیئے تفصیلات کے مطابق سکھر میں پولیس بڑھتی ہوئی بدامنی اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں پر قابو پانے یا موٹرسائیکل چوروں کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے پولیس کی اس بہتر کارکردگی کے بعد شہریوں نے اپنی مدد آپ چوروں کو پکڑنے کے لیے کمر کس لی ہے اور شہریوں کی جانب سے ریس کورس روڈ پر ایک موٹرسائیکل چور کو دھربھی لیا ہے مذکورہ چور ریس کورس روڈ پر رائل پلازہ کے نیچے کھڑی ایک شہری کی موٹرسائیکل چوری کرکے فرار ہو رہا تھا کہ علاقہ مکینوں نے اس کوپکڑلیا چور نے شہریوں کے سامنے اپنی چوری کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے چور نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا نام اکبر علی مہر ہیوہ اصل میں جیکب آباد کا رہنے والا ہے سیلاب کے دوران یہاں آیا تھا اورنیوپنڈ کے علاقے میں مقیم تھا اور محمد فیصل نامی سہولت کار کی نشاندہی پر چوری کی وارداتیں کرتا رہا ہے وہ موٹرسائیکل چوری کرکے محمد فیصل کودیتا ہیاور محمد فیصل وہ موٹرسائیکلیں لیجاکر شکارپورضلع کے علاقے لکھی غلام شاہ میں لے جاکر فروخت کردیتا ہے شہریوں نے چورکو اعترافی بیان کے بعد سکھر کے اے سیکشن تھانے کی پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

#