Live Updates

پی ٹی آئی نفرت، جھوٹ تقسیم سے برت کا اعلان کرے تاکہ راستے کھلیں، خواجہ سعد رفیق

جمعرات 7 مارچ 2024 14:29

پی ٹی آئی نفرت، جھوٹ تقسیم سے برت کا اعلان کرے تاکہ راستے کھلیں، خواجہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نفرت، تعصب، جھوٹ، تقسیم اور تشدد سے برت کا اعلان کرے تاکہ راستے کھل سکیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ جنرل مشرف سے جنرل راحیل شریف اور پھر جنرل قمر باجوہ تک کے تینوں ادوار میں جناب کپتان (عمران خان)نے اسٹیبلشمنٹ کے در دولت سے رشتہ جوڑ کر اقتدار کے حصول کا کھیل رچایا اور تیسری کوشش میں کامیاب قرار پائے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ عمران خان پر اعتبار کیوں اور کن بنیادوں پر کیا جائے گمراہی جھوٹ، نفرت اور سازش پھیلا کر لیے جانے والے ووٹ کو کیوں اور کیسے معتبر مانا جائی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آپ بھی اپنی اداں پہ ذرا غور کریں، ہم جو کچھ عرض کرینگے تو شکایت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ نفرت، تعصب، جھوٹ، تقسیم اور تشدد سے برت کا اعلان کریں تاکہ راستے کھل سکیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات