وزیراعظم محمد شہبازشریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات

جمعرات 7 مارچ 2024 17:11

وزیراعظم محمد شہبازشریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2024ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ملاقات میں پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ اور سکیورٹی امور سے متعلق بات چیت کی گئی ۔